یونیورسٹی آف انجینئیرنگ اینڈ ٹیکنالوجی ٹیکسلا میں چھٹی الومنائی کی تقریب

Speech

Speech

ٹیکسلا (ڈاکٹر سید صابر علی سے) یونیورسٹی آف انجینئیرنگ اینڈ ٹیکنالوجی ٹیکسلا میں چھٹی الومنائی کی تقریب، پرانے کی خصوصی شرکت وفاقی وزیر احسن اقبال تقریبنجی مصروفیات کی بنا پر تقریب میں شرکت نہ کرسکے، صدارت کے فرائض وائس چانسلر یو ای ٹی ٹیکسلا پروفیسر ڈاکٹر نیاز اخترنے انجام دیئے جبکہ مہمان خصوصی اسی یونیورسٹی کے پرانے طالب علم ALUMNI حفیظ اللہ خان نیازی تھے،قبل ازیں اوپن ہاوس اینڈ جاب فئیر 2017کا افتتاح وائس چانسلر یو ای ٹی ٹیکسلا پروفیسر ڈاکٹر نیاز اخترنے فیتا کاٹ کر کیا جس کے بعد فضا میں غبارے بلند ہوگئے اس موقع پر مختلف شعبہ جات مکینکل، الیکٹریکل، سول، انڈسٹریل، الیکٹرونکس ، ٹیلی کام، سافٹ وئیر اینڈ کمپیوٹر انجئینئیرنگ انوائرمنٹل نمایاں تھے کے طلباء و طالبات نے اپنی تخلیقی صلاحییتوں کو کو اجاگر کرنے کے لئے اپنے ہاتھ سے بنائے ہوئے مختلف پرو جیکٹس ڈسپلے کئے، وائس چانسلر اور تقریب میںشریک الومنائی نے تمام سٹالز کا معائنہ کیا اور طلبا و ا طالبات کے بنائے پروجیکٹس کی تعریف کی۔

تقریب میں یونیورسٹی کے طلبہ کے علاوہ فیکلٹی ممبران اور مختلف شعبہ سے تعلق رکھنے والے افراد کی کثیر تعداد موجود تھی،چھٹی الومنائی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر یو ای ٹی پروفیسر ڈاکٹر نیاز اختر کا کہنا تھا کہ یونیورسٹی نے بتدریج ترقی کی منازل طے کیں ، امسال دو ہزار نئے طلبا وطالبات کی رجسٹریشن کی گئی آئندہ سال اسکی تعداد دس ہزار سے بھی تجاوز کر جائے گی،انکا کہنا تھا کہ گزشت دو برسوں کے دوران اڈھائی ارب روپے کے ڈویلپمنٹ کے کام ہوئے،حافظ عبدالروف نقابت کے فرائض سر انجام دے رہے تھے،اس موقع پر یونیورسٹی کے ان طلباء کو گولڈ میڈل دئے گئے جنہوں نے یونیورستی کے آغاز یعنی 75,76,77کے بیج میں تعلیم کے سلسلے کو جاری رکھا،گولڈ میڈل حاصل کرنے والوں میںڈاکتر نبیل حیات ملک چئیرمین نیسکام،طفیل چیمہ چئیرمین پلاننگ کمیشن،وفاقی وزیر پروفیسر احسن اقبال جو تقریب میں موجود نہ تھے۔

ڈاکٹر اظہر ،میزائل ٹیکنالوجی میں مہارت رکھنے والے انجینئیر سہیل احمد،چوہدری محمد اکرم و دیگر کو دیئے گئے،شرکاء کو بتایا گیا کہ چھ سو سکیئر فٹ پر المنائی سنٹر کا قیام عمل میں لایا جائے گا جہاں کانفرنس روم سمیت دیگر سہولیات میسر ہونگی،جبکہ یونیورسٹی کے متعدد پروجیکٹس قومی اور بین الاقوامی سطح چل رہے ہیں،تقریب میںاسسٹنٹ پروفیسر مکنیکل ڈیپارٹمنٹ پروفیسرڈاکٹر نذیر احمد انجم،شرکاء کو بتایا گیا کہ آئندہ سال ڈیپارٹمنٹ کی تعداد میں اضافہ ہوجائے گا بارہ سے بڑھ کر چودہ ہوجائیں گے،حفیظ اللہ نیازی کا کہنا تھا کہ اس قسم کی معیاری یونیورسٹیاں پاکستان میں کم ہیں، یو ای ٹی ٹیکسلاکا شمار تاپ کلاس کی یونیورسٹیوں میں ہوتا ہے۔

ڈاکٹر کمال کا کہنا تھا کہ دلی خواہش ہے کہ یونیورسٹی ترقی کی منازل طے کرے ، وائس چانسلر کا کہنا تھا کہ یہ امر خوش آئند ہے کہ یو ای ٹی میں دو سو سے زائد طلبا و طالبات فارنرہیں، فیکلٹی ممبران کی تعداد تین سو جبکہ پی ایچ ڈی فیکلٹی ممبران ایک سو کے قریب ہیں، ہمارہؤی خواہش تھی کہ یہ ڈویلپمنٹ پرانے المنائی خو د آکر دیکھیں،گڈ گورنس کی وجہ سے پوری دنیا میں اس یونیورسٹی کا نام بولتا ہے،الومنائی ہمارے ایمبیسیڈرز ہیں جو مختلف شعبہ جات میں نمائاں مقام پر اس یونیورسٹی کی نمائندگی کر رہے ہیں،پاکستان میں پہلی یونیورسٹی ہے جہاں پی اچ ڈی سکالر شپ کا اجراء کیا گیا،تقریب میں لوگوں کی کثیر تعداد موجود تھی۔

ڈاکٹر سید صابر علی تحصیل رپورٹر ٹیکسلا0300-5128038