جامعہ کراچی، ایڈمن بلاک پر رینجرز کا چھاپہ

University of Karachi

University of Karachi

کراچی (جیوڈیسک) جامعہ کراچی کے ایڈمن بلاک پر رینجرز اہلکاروں نے چھاپہ مار کر اس کے داخلی و خارجی راستے بند کر دیئے۔

ذرائع کے مطابق رینجرز کی جانب سے یونیورسٹی کے ایڈمن بلاک پر چھاپہ جرائم میں ملوث ملازمین کی گرفتاری کے لیے مارا گیا۔

چھاپے کے دوران نے جامعہ کراچی کے تین ملازمین سے پوچھ گچھ کی جس کے بعد تین ملازمین کو حراست میں لے لیا گیا۔

حراست میں لئے گئے افراد میں جامعہ کراچی کے اکائونٹس افسر نوید صدیق اور اکائونٹس کلرک محمد زوہیب بھی شامل ہیں۔