جامعہ کراچی: داخلہ فارم جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع

University of Karachi

University of Karachi

کراچی (جیوڈیسک) جامعہ کراچی کے قائم مقام ڈائریکٹر ایڈمیشن پروفیسر ڈاکٹر شکیل احمد خان کے مطابق بیچلرزاور ماسٹرز (مارننگ پروگرام) میں اوپن میرٹ کی بنیاد پر داخلہ فارم جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کردی گئی ہے۔

داخلے کے خواہشمند طلبہ داخلہ فارم 23 دسمبر 2015 ء کو صبح 9:30 تاشام 4:00 بجے تک جامعہ کراچی کے سلورجوبلی گیٹ پر واقع بینک کائونٹر سے حاصل / جمع کراسکتے ہیں۔