یونیورسٹی آف پونچھ میں میرٹ کی پامالی کی وجہ سے سینکڑوں نوجوانوں کا مستقبل تاریک ہوا

Rawalakot

Rawalakot

راولاکوٹ (پ۔ر) یونیورسٹی آف پونچھ میں میرٹ کی پامالی اور ناانصافی کی وجہ سے سینکڑوں نوجوانوں کا مستقبل تاریک ہوا۔ صدر ریاست نے اداروں کے اندر مداخلت کرکے میرٹ کی پامالی کو فروغ دیا، ادارے زبوں حالی کا شکار ہیں۔

صدر ریاست بحیثیت چانسلر یونیورسٹی ایسے ایسے اقدامات کیے جوکہ انتہائی شرمناک ہیں۔ نئے وائس چانسلر کی تقرری کے حوالے سے بھی صدر بحیثیت چانسلر سودا بازی کرنے کو جا رہے ہیں۔

ناانصافی کوفروغ اورمیرٹ دھجیاں بکھیرنے والوں کاجموں کشمیر پیپلزپارٹی چہرہ بے نقاب کرئے گی،اورجموں کشمیرپیپلزپارٹی ایسے ہراقدام کی بھرپورمذمت کرئے گی۔

یونیورسٹی آف پونچھ وائس چانسلرکی تعیناتی میرٹ کے مطابق اورایچ ای سی کے قوانین کے مطابق ہونی چاہیے۔ان خیالات کااظہارجموں کشمیرپیپلزپارٹی کے مرکزی سیکرٹری رابطہ سردارنویدحیات نے صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔سردارنویدحیات نے مزیدکہاکہ جموں کشمیرپیپلزپارٹی کرپشن،ناانصافی کے خلاف ہرمحاذپراپنے جدوجہدجاری رکھے گی اورجلدان نااہل کرپٹ لوگوں کاچہرہ عوام میں بے نقاب کیا جائے گا۔

اگروائس چانسلرجیسے اہم عہدے کی خریدوفروخت ہوئی توپاکستان احتساب بیورومیں اس کوفائل کیاجائے گا۔ماضی قریب میں بھی مظفرآبادیونیورسٹی میں بھی اس طرح کے اقدامات کیے گئے جوکہ اس وقت عدالت عالیہ میں جا چکے ہیں۔