یونیورسٹی آف انجینرنگ اینڈ ٹیکنالوجی ٹیکسلا میں پہلی مرتبہ بی ایس سی بائیوٹیکنالوجی کا آغاز

Professor Niaz Ahmed

Professor Niaz Ahmed

ٹیکسلا (ڈاکٹر سید صابر علی سے) یونیورسٹی آف انجینرنگ اینڈ ٹیکنالوجی ٹیکسلا پاکستان میں پہلی مرتبہ بی ایس سی بائیوٹیکنالوجی کا آغاز کرے گی ۔چار سالہ پروگرام کا آ غاز اگلے تعلیمی سال سے کیا جائے گا ۔ ان خیالات کا اظہار وائس چانسلر یونیورسٹی آ ف ٹیکنالوجی پرو فیسر ڈاکٹر نیاز احمد نے صحافیوں سے گفتگو کے دوران کیا۔

انھوں نے کہا ہے کہ صنعتی اداروں کی ضروریات کو مد نظر رکھ کر اگلے تعلیمی سال سے بی ایس سی ٹیکنالوجی سٹریم کا بھی آغاز کیا جا رہا تھا تاکہ صنعتی اداروں کو تربیت یافتہ انجینیر زفراہم کئے جا سکیں جو کہ کتابی علم کے ساتھ ساتھ عملی علم سے بھی لیس ہوں۔

انھوں نے کہا کہ چکوال کیمپس میں ٤ سالہ بی ایس سی پٹرولیم انجنیرنگ کے شعبے کے قیام کے ساتھ ساتھ وہاں پر 200 کے لئے ہوسٹل کا قیام بھی عمل میں لایا جائے گا۔ جبکہ لیبارٹری کی سہولیات کی فراہمی پر 950ملین کی خطیر رقم خرچ کی جائے گی ۔ انھوں نے کہا انوائیرمینٹل انجینرنگ ، انڈسٹریل انجینرنگ ، اور الیکٹرانکس انجینرنگ کے شعبہ جات فروری تک مکمل ہو جائیں گی۔

اس کے علاوہ 200 ملین روپے کی لاگت سے ٹیلی کام اور کمپیوٹر سائنز کے شعبہ جات بھی مکمل کئے جائیں گے انھوں نے کہا کہ ایم ایس سی اور پی ایچ ڈی طلبہ کے کی معاشی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے انھیں بالترتیب 30ہزار اور 60ہزار ماہانہ وظیفہ بھی دیا جائے گا تاکہ وہ ان کی معاشی ضروریا ت کی وجہ سے ان کی پڑھائی متاثر نہ ہوں۔

انھوں نے کہا سیکیوڑٹی خدشات کو مدنظر رکھتے ہوئے 30ملین روپے کی لاگت سے یونیورسٹی کی حفاظتی دیوار کی از سر نو تعمیر کی جارہی ہے ۔ اس کے علاوہ انفرا سٹرکچر کی بہتری پر 60ملین روپے اور لیبارٹریوں کو جدید سہولیات سے مزین کرنے کے لئے 400ملین روپے خرچ کئے جائیں گے۔

انھوں نے کہا یو نیورسٹی انتظامیہ فلاح و بہود کے شعبے میں کئی اقدامات کر رہی ہے جس کے تحت خواتین تدریسی عملے کی سہولت کے لئے یونیورسٹی میں جدید ڈے کئیر سینٹر کا قیام بھی عمل لا یا گیا ۔ جبکہ 18فیملی فلیٹ کے تعمیر کے کام کا آغاز کر دیا گیا ہے جو کہ اس مالی سال میں مکمل ہو جائے گا۔

انھوں نے کہا کہ طبی سہولیات کے ضمن میں کثیر سرما یہ سے انسانی جان بچانے والی سہولتوں سے مزین جدید ایمبولینس بھی فراہم کر دی جائے گی۔

ڈاکٹر سید صابر علی تحصیل رپورٹر ٹیکسلا موبائل نمبر0300-5128038