ظالموں‘ لٹیروں اور بے ایمانوں سے نجات ضروری ہے ‘ سولنگی اتحاد

Karachi

Karachi

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) سندھ کے تنظیمی دورے کے دوران حیدرآباد و میرپور خاص کا دورہ مکمل کرکے سکھر پہنچنے والے پاکستان سولنگی اتحاد کے سینئر و بزرگ رہنما امیر علی سولنگی نے صوبائی و ضلعی رہنما سردار شبیر سولنگی ‘ سردار اکرم سولنگی ‘ سردار راحیل سولنگی ‘ سردارخادم حسین سولنگی ‘ ایڈوکیٹ کرم اللہ سولنگی ‘ ایڈوکیٹ اقبال سولنگی ‘ عابد سولنگی ‘ ندیم سولنگی ‘ عباس سولنگی ودیگر رہنما ¶ں کے ہمراہ سکھر میں سولنگی برادری کے عمائدین و بزرگوں سے ملاقات کی اور پاکستان سولنگی اتحاد کے زیر اہتمام سکھر گھنٹہ گھر چوک میں منعقدہ تیسری تقریب افطار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ توحید و وحدت کے بعد دیانتداری بھی ایمان و اسلا م کے لازم جز میں شامل ہے دیانتداری کا مطلب ہے ۔

خوف خدا کے ساتھ ہر حقدار کو اس کا حق پہنچا نا اور اگر وطن عزیز کو دیانتدار حکمران میسر آجاتے تو شاید آج یہ ملک دنیا کا طاقتور ترین ‘ ترقی یافتہ ‘ خوشحال ترین اور مسائل سے پاک ملک ہوتا مگر بدقسمتی سے پاکستان پر ہمیشہ بددیانت لوگوں کی ہی حکمرانی رہی جو ملک و قوم کے وسائل کو باپ کا مال جان کر دونوں ہاتھوں سے لوٹتے رہے اور بیرون ملک جائیدادیں و جاگیریں بنانے کیساتھ علاج کیلئے بھی بیرون ملک ہی جاتے رہے اسلئے ملک و قوم کو ترقی وخوشحالی سے ہمکنار کرنے کیلئے بد دیانتوں ‘ ظالموں اور لٹیروں سے نجات ضروری ہے ۔