نا معلوم چور بجلی کے تار چوری کرکے فرار، 8 دیہات اندھیرے میں ڈوب گئے

Mustafa Abad

Mustafa Abad

مصطفی آباد/للیانی (نامہ نگار) نا معلوم چور بجلی کے تار چوری کر کے فرار، 8 دیہات اندھیرے میں ڈوب گئے، تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات نا معلوم چور مصطفی آباد راجباہ کے قریب سے 65 ہزار روپے مالیت کی 875 میٹر ڈاگ کنڈیکٹر چوری کرکے فرار ہو گئے جس سے 8دیہات اندھیرے میں ڈوب گئے۔

پولیس تھانہ مصطفی آباد نے اسٹنٹ منیجر اپریشن سب ڈویژن لیسکوواپڈا مصطفی آباد ثاقب منور کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے نا معلوم ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔

محمد عمران سلفی صدر پریس کلب مصطفی آباد للیانی رجسٹرڈ
0300-0334-7575126