بالائی علاقوں میں سرد، پنجاب اور سندھ میں موسم گرم

 Warm Weather

Warm Weather

اسلام آباد (جیوڈیسک) ملک کے بیشتر بالائی علاقوں میں سردی کی شدت برقرار ہے جبکہ پنجاب اور سندھ کے مختلف شہروں میں موسم گرم اور خشک ہے۔

گلگت بلتستان، مالاکنڈ ڈویژن سمیت مختلف علاقوں میں موسم صاف ہے لیکن سردی اب بھی برقرار ہے، پنجاب کے مختلف شہروں میں موسم خشک ہے رات اور صبح کے اوقات میں موسم ہلکا سرد ہو جاتا ہے۔

سندھ کے مختلف شہروں میں موسم گرم اور خشک ہے، شمالی بلوچستان میں بھی موسم خشک اور گرم ہوتا جا رہا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہے گا۔