دیربالا میں باراتیوں کی گاڑی کھائی میں گرنے سے 3 افراد جاں بحق

Dir Accident

Dir Accident

دیر بالا (جیوڈیسک) ڈوگ درہ کے قریب باراتیوں کی گاڑی کھائی میں جاگری، حادثے میں 2 بچوں سمیت 3 افراد جاں بحق اور 4 زخمی ہو گئے ہیں۔

پولیس کے مطابق ڈوگ درہ کے علاقہ تور تم میں باراتیوں کی گاڑی موڑ کاٹتے ہوئے کھائی میں جاگری جس سے 2 بچوں سمیت 3 افراد موقع پر ہی جاں بحق اور 4 افراد زخمی ہوگئے۔

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور مقامی افراد کی مدد سے لاشوں اور زخمیوں کو کھائی سے نکالا۔ لاشوں کو ورثا کے حوالے کر دیا گیا ہے جبکہ زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔