UPS ٹیکنالوجی عام ہونے سے بجلی کا شارٹ فال کم اور بحران ختم ہو جائے گا: امیر پٹی

Loadshedding

Loadshedding

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ملک میں جاری توانائی بحران کی عوامی تکالیف میں کمی کیلئے حکومت 500 ایمپیئرز کی اعلیٰ کوالٹی کی بیٹریاں تیار کرائے اور ہر شہری کو 5 KVA کا اعلیٰ کوالٹی UPS بیٹری کے ساتھ اقساط پر فراہم کیا جائے تا کہ UPS کی مددسے لوڈشیڈنگ کے اوقات میں عوام پنکھے چلاکر گرمی کی شدت سے بھی محفوظ رہیں اورحکمرانوں کی نااہلی ‘ نا کامی ‘ کرپشن ‘ کمیشن اور اقربا پروروی و بد انتظامی کے باعث پھیلے ہوئے اندھیرے بھی دور ہو سکیں۔

محب وطن روشن پاکستان پارٹی کے قائد و چیئرمین امیر پٹی نے کہا کہ عوام الناس کو آسان اقساط اور بلاسود UPS فراہم کرنے کے ساتھ ملک بھر میں لوڈ شیڈنگ کے یکساں اوقات مقرر کئے جائیں یعنی رات12بجے سے صبح 6تک عوام کو بلا تعطل بجلی فراہم کی جائے تاکہ عوام رات کی نیند سکون سے پوری کرسکیںصبح 6بجے سے دوپہر12 بجے تک لوڈ شیڈنگ کی جائے اور دوپہر 12بجے سے شام 6بجے تک عوام کو بلا تعطل بجلی فراہم کی جائے تاکہ دوپہر کی گرمی سے عوام محفوظ رہیں۔

شام6سے رات8بجے تک لوڈ شیڈنگ کی جائے جبکہ رات8بجے سے 10بجلی تک بجلی فراہم کی جائے اور رات10سے 12بجے تک لوڈ شیڈنگ کی جائے اس طرح عوام کو 12گھنٹے بجلی ملے گی اور 12لوڈشیڈنگ سے بجلی کا شارٹ فال کنٹرول کیا جاسکے گا جبکہ معمولی بجلی استعمال سے چارج ہونے والا UPSلوڈ شیڈنگ کے اوقات میں6سے 8گھنٹے کا بیک اپ فراہم کرکے عوام کی عمومی ضروریات پوری کردے گا جس سے صنعتی سیکٹر کو زیادہ سے زیادہ بجلی کی فراہمی بھی ممکن ہوسکے گی۔