اربن ڈیمو کریٹک فرنٹ کے چیئر مین ناہید حسین سے اظہار تعزیت

Condolences

Condolences

کراچی (پریس ریلیز) اربن ڈیمو کریٹک فرنٹ کے چیئر مین ناہید حسین سے ان کے چچا کے انتقال پر اربن ڈیمو کریٹک فرنٹ کی کنوینسنگ کمیٹی کے اراکین ، تنظیمی کمیٹی کے عہدیداران اور کارکنان نے افسوس کرتے ہوئے اظہار تعزیت کیا۔

اس موقع پر رقعت آمیز مناظر دیکھے گئے عہدیداران اور کارکنا ن ایک دوسرے کے گلے لگ کر روتے رہے ۔ چیئر مین ناہید حسین نے ذمہ داران اور کارکنا کو صبر کی تلقین کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے ہر جاندار شے کا ایک خاص وقت مقرر کررکھا ہے

جس میں انسان کی کوئی طاقت نہیں کہ وہ اس وقت کو ٹال سکے ہمیں اس حقیقت کو تسلیم کرنا ہوگالہذا میری تمام دوستوں سے درخواست ہے کہ وہ میرے چچا کی مغفرت کے لئے دعا کریں یہی ان کا اثاثہ ثابت ہوگا۔