اردو زبان کو فوری دفاتر میں نافذ کرنے کا سپریم کورٹ کا فیصلہ قابل تحسین ہے۔ اشرف آصف جلالی

Urdu

Urdu

لاہور : سربراہ تحریک صراط مستقیم پاکستان ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی نے اُردو زبان کو فوری دفاتر میں نافذ کرنے کا سپریم کورٹ کا فیصلہ کو قابل تحسین قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ سرکاری فیصلوں کا قوم تک ابلاغ نہ ہونے کی وجہ سے لا قانونیت کا راج ہے۔

ملک کی غالب اکثریت انگریزی زبان سے ناواقف ہے اس لیے عوام کی اکثریت انگریزی میں دئیے گئے احکامات سے بے خبر ہوتی ہے اور قانون کی خلاف ورزی ہوتی رہتی ہے۔

چنانچہ سپریم کورٹ کے فیصلہ کو فی الفور نافذ کیا جائے اس کے ساتھ ساتھ لوگوں کا معیار تعلیم بلند کیا جائے۔