اردو سیکھنے کی دلی خواہش ہے : جیکولین فرنینڈس

Jacqueline Fernandes

Jacqueline Fernandes

ممبئی (جیوڈیسک) سری لنکن بیوٹی جیکولین فرنینڈس نے اردو سیکھنے کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ دل سے اردو زبان سیکھنا چاہتی ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ایک انٹرویو کے دوران جیکولین نے اردو زبان سیکھنے میں دلچسپی ظاہر کرتے ہوئے کہا اردو بہت خوبصورت زبان ہے۔

اکثر میں اردو کے کچھ الفاظ دیکھتی ہوں جو مجھے اچھے لگتے ہیں ، انہیں اپنے پاس لکھ لیتی ہوں اور یاد کرکے بولنے کی کوشش کرتی ہوں۔