اڑی حملے سے کوئی تعلق نہیں، مسئلہ کشمیر حل کئے بغیر امن ممکن نہیں: عبدالباسط

Abdul Basit

Abdul Basit

اسلام آباد (جیوڈیسک) بھارت میں پاکستانی ہائی کمشنر عبدالباسط نے واضح کیا ہے کہ اڑی حملے سے پاکستان کا کوئی تعلق نہیں، کہتے ہیں مسئلہ کشمیر کے حل کے بغیر خطے میں امن نہیں ہو سکتا، بھارت بلوچستان میں مداخلت بند کرے۔

بھارتی دارالحکومت سے جاری بیان میں پاکستانی ہائی کمشنر نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان بنیادی مسئلہ کشمیر ہے، جب تک اسے حل نہیں کیا جاتا اور بلوچستان میں بھارتی مداخلت ختم نہیں ہوتی، خطے میں امن ممکن نہیں۔

عبد الباسط نے کہا کہ بھارت میں موجود کئی عناصر پاکستان کے حالات خراب کرنا چاہتے ہیں، جنگ کی باتیں کرنے والے یاد رکھیں کوئی بھی معرکہ ہو پاکستان اپنا دفاع کرنا جانتا ہے۔ پاکستانی ہائی کمشنر نے زور دیا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں نہتے عوام پر ظلم و ستم کا سلسلہ بند کرے۔