درگاہ شاہ جیلانی پر عرس کا دوسرا روز، عظیم الشان محفل نعت کا انعقاد

Karachi

Karachi

کراچی (اسٹاف رپورٹر) حضرت سید ظہیر الحسن شاہ جیلانی چاند پوری کے تین روزہ سالانہ عرس کی تقریبات جاری ہزاروں کی تعداد میں مریدین، علماء اکرام ،خلفاء اکرام اور مختلف مکاتب فکر کے لوگوں کی شرکت درگاہ شریف پر حاضری اور گل پاشی کا سلسلہ جاری رہا۔

عرس کی تقریبات کے دوسرے دن سجادہ نشین درگاہ شاہ جیلانی سید خوشید الحسن شاہ جیلانی کی صدارت میں عظیم الشان محفل نعت کا انعقاد ہو ا جس میں ملک کے ممتاز و معروف ثناء خوان رسول ۖ نے بارگاہ رسالت میں ہدیہ عقیدت پیش کرکے محفل میں چار چاند لگا دیئے۔

اس عظیم الشان محفل نعت میں نظامت بین الاقوامی شہرت یافتہ میزبان صاحبزادہ تسلیم احمد صابری نے انجام دی اس موقع پر محفل میں معروف عالم دین انجمن نوجوان اسلام کے مرکزی چیئر مین سلیم حسین کی نے خصوصی شرکت کی مزار شریف پر حاضری دی اس موقع پر خلیفہ موہڑہ شریف حضرت پیر صابر زمان ،سید فاروق شاہ ہمدانی ،پیر فراست علی ،عبدالعزیز چشتی ،،تسلیم وارثی ،،پیر اعجاز نقوی،و دیگر علماء بھی شریک تھے۔

دوسرے روز درگاہ شاہ جیلانی پر عوام کا تانتا بندھا رہا شرکاء دورود و سلام کا ورد کرتے رہے مزار شریف پر حاضری دی اور گل پاشی کرتے رہے محفل نعت میں فیصل نقشبندی ،قاری محسن قادری ،خاور نقشبندی ،اسد ایوب ،ریاض احمد ریاض ،اسلم حسانی و حافظ احمد رضا قادری نے بارگاہ رسالت میں عقیدت کے پھول نچھاور کئے۔