امریکا اور اتحادیوں کو شام پر حملے کا خمیازہ بھگتنا پڑے گا، روس

Vladimir Putin

Vladimir Putin

ماسکو (جیوڈیسک) روس نے شام پر امریکی حملے کو عالمی قوانین کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے کہا کہ امریکا کو ان اقدامات کا خمیازہ بھگتنا پڑے گا۔

روس کا کہنا تھا کہ شام پر امریکی حملہ کھلی جارحیت ہے جب کہ امریکا عالمی قوانین کی خلاف ورزی کر رہا ہے اوراسے ان اقدامات کا خمیازہ بھگتنا پڑے گا۔ روسی حکام نے ٹرمپ کو ہٹلر سے تشبیہ دیتے ہوئے کہا کہ شامی حکومت کو اخلاقیات کا سبق سکھانے والے خود کو اس سے ماورا سمجھتے ہیں۔

دوسری جانب شام کے صدر بشار الاسد نے حملے کو بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا، سرکاری ٹی وی پر اپنے بیان میں ان کا کہنا تھا کہ شامی فضائیہ نے دشمن کے 13 میزائلوں کو تباہ کر دیا۔

ادھر امریکا میں تعینات روسی سفیر کا کہنا تھا کہ شام پر حملہ ایسے وقت میں کیا گیا جب وہاں پرامن مستقبل کا موقع دکھائی دے رہا تھا جب کہ شام پر یہ حملہ کھلی جارحیت ہے جس کا ہر حال میں جواب دیا جائے گا۔