امریکی محکمہ خارجہ نے سفری پابندی کے حکم میں نرمی کر دی

Protest

Protest

واشنگٹن (جیوڈیسک) صدر ٹرمپ نے اپنے ایک ٹویٹ میں سیاٹل کے جج کے فیصلے پر اپنی ناپسندیدگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے اس حکم کو دوبارہ واپس لایا جائے گا۔

امریکی محکمہ خارجہ نے امریکہ کا جائز ویزہ رکھنے والوں کو ملک میں داخلے کی اجازت دے دی ہے۔

محکمہ داخلہ کے ایک عہدے دار نے ہفتے کے روز بتایا کہ یہ اقدام سیاٹل کے ایک وفاقی جج کے حکم کے تحت کیا گیا ہے، جس نے سفری پابندی سے متعلق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ایکزیکٹو آرڈر کو ملک بھر کے لیے معطل کر دیا تھا۔

محکمہ خارجہ کے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ جن افراد کے پاس امریکہ میں داخلے کے ایسے ویزے موجود ہیں جو منسوخ نہیں کیے گئے ، وہ اس ملک میں داخل ہوسکتے ہیں۔

فضائی کمپنیوں نے بھی امریکہ کےلیے ان سات مسلم اکثریتی ملکوں کے مسافروں کو اپنے طیاروں میں سوار کرانا شروع کر دیا ہے جنہیں پہلے انکار کیا جا رہا تھا۔ان میں مشرق وسطی کی قطر، اتحاد، امارات سمیت دوسری ایئر لائنز شامل ہیں۔

صدر ٹرمپ نے اپنے ایک ٹویٹ میں سیاٹل کے جج کے فیصلے پر اپنی ناپسندیدگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے اس حکم کو دوبارہ واپس لایا جائے گا۔

امریکی حکام فیصلے کے خلاف اپیل کی تیاری کر رہے ہیں۔