امریکی ڈالر کا پاکستانی روپے پر دباؤ برقرار

US Dollar

US Dollar

کراچی (جیوڈیسک) امریکی ڈالر کا پاکستانی روپے پر دباؤ برقرار ہے، اوپن مارکیٹ میں ڈالر 108 روپے 30 پیسے کی سطح پر پہنچ گیا۔

اوپن اور انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں 3روپے 45پیسے کا فرق آگیا ہے ،فاریکس ڈیلرز کے مطابق انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر 1 پیسے اضافے سے 104 روپے 85 پیسے کا ہوگیا ہے۔

دوسری جانب 2روز میں اوپن مارکیٹ میں ڈالر 40 پیسے مہنگا ہوکر 107 روپے 90 پیسے سے بڑھ کر 108 روپے 30 پیسے پر پہنچ گیا ہے۔

ایکس چینج کرنسی ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری ظفر پراچہ کا کہنا ہے کہ اسمگلنگ کے باعث ڈالر کی طلب بڑھ گئی ہے، جس کہ وجہ سے روپے کی قدر میں مسلسل کمی کا سامنا ہے۔