امریکا سمیت دیگر یورپی ملکوں کا روسی سفارتکاروں کو نکل جانے کا حکم

Donald Trump

Donald Trump

واشنگٹن (جیوڈیسک) امریکا سمیت دیگر یورپی ممالک کی جانب سے یہ اہم اقدام برطانیہ میں سابق روسی جاسوس اور اس کی بیٹٰی کو زہر دیے جانے کے واقعے کے بعد کیا گیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 60 روسی سفارتکاروں کو ملک سے نکل جانے کا حکم دیدیا ہے۔ یہ اقدام برطانیہ میں روس کے سابق جاسوس کو زہر دیے جانے کے واقعے کے بعد اٹھایا گیا ہے۔ جرمنی اور فرانس نے بھی چار روسی سفارکاروں کو ملک سے نکل جانے کا حکم دیا ہے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل روس اور برطانیہ بھی ایک دوسرے کے سفارتکاروں کو ملک بدر کر چکے ہیں جبکہ دیگر یورپی ممالک نے بھی روسی سفارتکاروں کو نکل جانے کا حکم دیا ہے۔ کئی یورپی ممالک جن میں لیٹویا، لیتھوانیا، ایسٹونیا اور پولینڈ نے روسی سفیروں کو اپنے اپنے دفتر خارجہ میں طلب کیا۔

خیال رہے کہ برطانیہ نے سیلیسبری میں سابق روسی انٹیلیجنس افسر اور ان کی بیٹی کو زہر دینے کا الزام روس پر لگاتے ہوئے اس کے 23 سفارت کاروں کو ملک سے نکالنے کا اعلان کیا تھا جس کے بعد روس نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے 23 برطانوی سفارت کاروں کو بھی ملک سے نکالنے کا اعلان کیا تھا۔