امریکا نے داعش کو ‘مدر آف آل بمز’ گرانے کی وجہ بنایا۔ حامد کرزئی

Hamid Karzai

Hamid Karzai

افغانستان (جیوڈیسک) سابق افغان صدر حامد کرزئی انٹرویو میں امریکا پر پھٹ پڑے، افغانستان میں داعش کو پھلنے پھولنے کا موقع دینے کا الزام لگا دیا، کہتے ہیں امریکا نے داعش کو مدر آف آل بمز گرانے کی وجہ بنایا، امریکا داعش کو افغانستان میں پھلنے پھولنے کا پورا موقع دے رہا ہے۔

افغانستان کے سابق صدر حامد کرزئی نے الجزیرہ ٹی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ امریکا نے داعش سے ساز باز کی اور اسے افغانستان میں پھلنے پھولنے کا پورا موقع دیا، امریکا نے داعش کو مدر آف آل بمز گرانےکی وجہ بنایا لیکن آچن میں حملے کے دوسرے ہی روز داعش نے دوسرے افغان ضلع پر قبضہ کر لیا۔

حامد کرزئی کے مطابق ان کے دور حکومت میں بھی افغان اور امریکیوں سمیت دیگر فورسز نے بھی انسانی حقوق کی خلاف ورزی کی، دو سال سے افغان عوام نقصانات پر شور مچا رہے ہیں لیکن ان کے لیے کچھ نہیں کیا گیا۔