اگر امریکہ نے جوہری معاہدے کے خلاف کوئی اقدام اَٹھایا تو ایران اس کا منہ توڑ جواب دے گا

Ali Khamanii

Ali Khamanii

ایران (جیوڈیسک) ایرانی مذہبی پیشوا علی خامنائی کا کہنا ہے کہ اگر متحدہ امریکہ نے ایران کے ساتھ طے پانے والے جوہری معاہدے کے معاملے میں کوئی غلط قدم اٹھایا تو اس صورت میں ہمارا ملک ایک طاقتور جواب دے گا۔

فوجی اکیڈمی سے فارغ التحصیل ہونے والے طالب علموں کی پاسنگ آؤٹ تقریب سے خطاب کرنے والے خامنائی نے کہا کہ “ایرانی قوم کا عزم پختہ اور بلند ہے، اگر دباؤ پسند انتظامیہ نے جوہری معاہدوں کے حوالے سے کوئی سخت اقدام اٹھانے کی کوشش کی تو اس صورت میں اسے ایران اسلامی جمہوریہ کے شدید ردعمل کا سامنا کرنا پڑے گا۔

خیال رہے کہ خامنائی کا یہ اعلان امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے گزشتہ جمعرات کو ایران کے سن 2015 کے معاہدے کے نچوڑ کی خلاف ورزی کرنے کے اعلان کے بعد سامنے آیا ہے۔