امریکا ایٹمی معاہدے کو برقرار رکھے، یا نتائج بھگتنے کو تیار رہے، ایرانی صدر

Hassan Rohani

Hassan Rohani

تہران (جیوڈیسک) ایرانی صدر حسن روحانی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو خبردار کیا ہے کہ تہران کے ساتھ ایٹمی معاہدہ برقرار نہ رکھنے کی صورت میں شدید نتائج کا سامنا کرنا ہو گا۔

ایرانی شہر تبریز میں لوگوں کے مجمعے سے خطاب کرتے ہوئے ایرانی صدر حسن روحانی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو خبردار کیا گیا ہے کہ وہ دو ہزار پندرہ میں عالمی طاقتوں اور تہران کے ساتھ ایٹمی معاہدے کو برقرار رکھے، یا نتائج بھگتنے کو تیار رہے۔

حسن روحانی کا کہنا تھا کہ وائٹ ہاؤس نے اگر وعدہ خلافی کی تو ایرانی حکومت بھرپور جواب دے گی، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ متعدد بار ایران کے ساتھ کیے گئے ایٹمی معاہدے کی مخالف کر چکے ہیں۔