یو ایس اوپن، سرینا ولیمز کو سیمی فائنل میں شکست کا سامنا

Serena Williams

Serena Williams

نیویارک (جیوڈیسک) سرینا ولیمز کا 23 واں گرینڈ سلم ٹائٹل جیتنے کا خواب ادھورا رہ گیا، یو ایس اوپن ٹینس کے سیمی فائنل میں امریکی سٹار کو جمہوریہ چیک کی کیرولینا پلسکووا نے شکست دے دی ۔ سال کا چوتھا گرینڈ سلم یو ایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ نیویارک میں جاری ہے۔

خواتین کے سیمی فائنل میں امریکی سرینا ولیمز کا مقابلہ جمہوریہ چیک کی کیرولینا پلسکووا سے ہوا۔ پلسکووا نے عالمی نمبر ون امریکی کھلاڑی کو 2-6 اور 6-7 سے شکست دی۔

اس طرح 34 سالہ سرینا ولیمز ریکارڈ 23 ویں بار گرینڈ سلم ٹائٹل نہ جیت سکیں۔ دوسرے سیمی فائنل میں جرمنی کی انجلق کربر اور ڈنمارک کی کیرولین وزنائیکی منے سامنے ہوئیں۔

انجلق کربر نے حریف کو سٹریٹ سیٹ میں ہرا کر فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کیا جہاں ان کا مقابلہ جمہوریہ چیک کی کیرولینا پلسکووا سے ہو گا۔