امریکی صدر اوباما کی مسلمانوں کو عید اور حج کی مبارکباد

Barack Obama

Barack Obama

واشنگٹن (جیوڈیسک) امریکی صدر اوباما اور ان کی اہلیہ نے تمام مسلمانوں کو عید اور حج کی مبارکباد دی ہے۔

امریکی صدر باراک اوباما نے کہا کہ حج ایک مقدس عبادت ہے جس کی سعادت مکہ مکرمہ میں دنیا بھر سے آئے ہوئے 20 لاکھ سے زائد مسلمانوں نے حاصل کی۔ ان میں امریکا کے حجاج کرام بھی شامل ہیں۔

صدر اوباما اور خاتونِ اول مشعل اوباما نے عید الاضحیٰ کے موقع پر دنیا بھر کے مسلمانوں کومبارکباد پیش کی ہے۔ انہوں نے کہا حج اور عید قربانی، غریبوں کی مدد اور مساوات کی علامت ہے۔