امریکی صدر کے احمقانہ بیان کا فیصلہ کن اور انقلابی جواب دیا جائے گا۔ شیخ وسیم اکرم

Sheikh Wasim Akram

Sheikh Wasim Akram

پیرس (زاہد مصطفی اعوان) امریکی صدر کے احمقانہ بیان کا فیصلہ کن اور انقلابی جواب دیا جائے گا پاکستان امریکی امداد کیلئے نہیں اپنے مفادات کے پیش نظر آگے بڑھ رہا ہے ہم امریکی امداد کیلئے اپنے مفادات کا سودا نہیں کریں گے ملک کی عوام اپنی سول اور عسکری قیادت کے ساتھ کھڑی ہے۔

ان خیالات کا اظہار پاکستان مسلم لیگ ن فرانس کے جنرل سیکرٹری شیخ وسیم اکرم نے اپنے ایک بیان میں کیا انھوں نے کہا کہ امریکہ اپنی تمام تر فوجی قوت کے باوجود بھی افغانستان میں طالبان کو شکست دینے میں ناکام رہا ہے اور اب اپنی ناکامی کیلئے پاکستان کو مورود الزام ٹھہرا رہا ہے دہشت گردی کے خلاف اس جنگ میں ستر ہزار سے زائد انسانی جانوں کا ضیاع ہوا ہے دنیا دہشت گردی کے خاتمے کیلئے پاکستان کی قربانیوں سے آگاہ ہے امریکی صدر کا بیان حقیقت کے بر عکس ہے پاکستان دہشت گردی کے خاتمے کیلئے ہرآول دستے کا کردار ادا کر رہا ہے۔

انھوں نے کہا کہ بھارت پاکستان مخالف عناصر کو دہشت گردی کیلئے مالی معاونت فراہم کر رہا ہے جنوبی ایشیا کا امن بھارت کے عزائم کے باعث خطرے میں ہے جب کہ بھارت خود مظلوم کشمیریوں پر ظلم کے پہاڑ توڑ رہا ہے اور بھارت نے سیز فائر لائن پر خلاف ورزیوں کا سلسلہ بڑھا دیا ہے۔

افغانستان میں امریکہ افواج کی موجودگی کے باوجود بھی افغاں سر زمین پاکستان کے خلاف استعمال ہو رہی ہے اور موثر سرحدی نظام اور مہاجرین کی واپسی کیلئے پاکستان کی کوششوں کو سبوتاژ کیا جا رہا ہے تاہم ان تمام حالات کے باوجود بھی پاکستان نے گذشتہ چار سالوں میں دہشت گردوں کے خلاف کامیابیاں حاصل کی ہیں اور پاکستان پہلے سے زیادہ محفوظ اور مضبوط ملک ہے۔