امریکا: صدارتی امیدوار برنی سینڈرز کا ہیلری کلنٹن کی حمایت کا اعلان

Hillary Clinton with Bernie Sanders

Hillary Clinton with Bernie Sanders

واشنگٹن (جیوڈیسک) سینڈرز صدارتی دوڑ سے دستبردار ہو چکے ہیں۔ ریاست ورمونٹ کے سینیٹر سینڈرز نے نیو ہیمپشائر میں ہلیری کلنٹن کے ہمراہ انتخابی مہم میں شرکت کی۔

اپنے خطاب میں انہوں نے کہا ہیلری کلنٹن صدر کے لیے ڈیموکریٹک امیدوار ہوں گی۔

انہوں نے ہیلری کلنٹن کو بھرپور حمایت کا یقین دلایا۔

انہوں نے اعلیٰ تعلیم، صحت کی سہولیات اور کم از کم آمدن سے متعلق ہیلری کلنٹن کے خیالات کو سراہا۔