امریکہ: صدارتی الیکشن کا پہلا مرحلہ مخالف اسلام ٹرپ کو شکست ہلیری کامیاب

Hillary Clinton

Hillary Clinton

واشنگٹن (جیوڈیسک) ریاست آئیووا میں ہونے والے امریکی صدارتی انتخابات کے پہلے مرحلے ’’کاکسز‘‘ میں ڈیمو کریٹک پارٹی کی جانب سے نامزد امیدوار ہلیری کلنٹن نے سنیٹر برنی سینڈرز کو شکست دے دی جب کہ ری پبلیکنز کے امیدوار اسلام مخالف ارب پتی ڈونلڈ ٹرمپ کو شہریوں نے صدارتی دوڑ سے باہر نکالتے ہوئے ٹیڈ کروز کو موزوں فائنل امیدوار قرار دے دیا۔

امریکی انتخابات میں کاکسز نجی معاملہ ہے جنہیں سیاسی جماعتیں اپنے طور پر براہ راست منعقد کرکے پارٹی کی طرف سے فائنل امیدوار کا چنائو کرتی ہیں، امریکی میڈیا کے مطابق نومبر میں ہونے والے صدارتی انتخابات کے لیے ریپبلکن امیدوار کے لیے آئیووا میں ووٹنگ کے ابتدائی نتائج کے مطابق ٹیکساس کے سینیٹر ٹیڈ کروز پہلے نمبر پر ہے اور دوسرے نمبر پر ارب پتی کاروباری شخصیت ڈونلڈ ٹرمپ رہے جو ووٹنگ سے قبل فیورٹ قرار دیئے جا رہے تھے تیسرے نمبر پر فلوریڈا کے سینیٹر مارکو روبیو ہیں جنہیں توقعات سے کہیں زیادہ ووٹ ملے۔

دوسری جانب ڈیموکریٹک جماعت کے امیدوار کے لیے کی گئی ووٹنگ میں ہلیری کلنٹن کو برنی سینڈرس پر معمولی سبقت حاصل ہے۔نیویارک ٹائمز کے مطابق ہلیری کلنٹن کو 49.9فی صد جبکہ سینڈرس کو 49.6 فی صد ووٹ ملے۔ ریپبلیکن کے امیدواروں میں ٹیڈ کروز کو 7.27، ڈونلڈ ٹرمپ کو 4.24 جبکہ مارکو روبیو کو 23 فی صد ووٹ ملے۔