امریکا: پرائمری انتخابات میں ڈونلڈ ٹرمپ پانچ ریاستوں میں کامیاب

Donald Trump

Donald Trump

واشنگٹن (جیوڈیسک) امریکا میں ہونے والے پرائمری انتخابات میں ری پبلکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے پانچ ریاستیں جیت کر میدان مار لیا، ڈیمو کریٹک امیدوار ہیلری کلنٹن نے چار ریاستیں اپنے نام کر لی جبکہ برنی سینڈرز ایک ریاست میں کامیاب ہوئے۔

امریکا کی شمال مشرقی 5 ریاستوں میں ری پبلکن اور ڈیمو کریٹک پارٹی کے پرائمری انتخابات منعقد ہوئے۔ ری پبلکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے حریف ٹیڈ کروز کو بد ترین شکست سے دو چار کر دیا اور پانچ ریاستوں کنیکٹیکٹ، ڈیلاویئر، میری لینڈ، رھوڈ آئی لینڈ اور پینسلوانیا میں کامیابی حاصل کر لی۔

دوسری طرف ڈیمو کریٹک امیدوار ہیلری کلنٹن نے بھی اپنے حریف برنی سینڈرز کو بآسانی شکست دے دی ۔ ہیلری کلنٹن نے کنیکٹیکٹ ، ڈیلاویئر، میری لینڈ اور پینسلوانیا کی ریاستیں اپنے نام کر لی جبکہ برنی سینڈرز ، رھوڈ آئی لینڈ ریاست جیتنے میں کامیاب رہے ۔ صدارتی امیدوار کی نامزدگی کی دوڑ میں ہیلری کلنٹن اور ڈونلڈ ٹرمپ کو اپنے حریفوں پر تاحال سبقت حاصل ہے۔