امریکی وزیر خارجہ کی ایرانی ہم منصب سے ملاقات، مختلف امور پر تبادلہ خیال

US Secretary of State

US Secretary of State

نیو یارک (جیوڈیسک) دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات اقوام متحدہ کے دفتر میں ہوئی۔ ملاقات میں پابندیوں میں نرمی نہ ملنے کے حوالے سے ایران کے تحفظات پر بات چیت کی گئی۔ ایرانی حکومت امریکا سے بنکاری کے شعبے میں رکاوٹوں کو دور کرنے پر زور دے رہا ہے۔

تاکہ غیرملکی سرمایہ کار ایران میں بلاخوف سرمایہ کاری کر سکیں۔ موجودہ امریکی پالیسی کے تحت غیرملکی بنک ایران کے ساتھ مالی لین دین کے لئے ڈالر استعمال نہیں کر سکتے لیکن صدر براک اوباما کی انتظامیہ ان طریقوں پر غور کر رہی ہے جس جے تحت بعض دوسرے ممالک کی کمپنیاں کاروباری لین دین میں ڈالر استعمال کر سکیں۔