امریکی نائب صدر کا اہلیہ کےہمراہ ترکی کی تاریخی مسجد کا دورہ

Sultan Mosque

Sultan Mosque

استنبول (جیوڈیسک) امریکی نائب صدر جوبائیڈن نے اپنی اہلیہ کے ہمراہ ترکی کی تاریخی سلطان احمد مسجد کا دورہ کیا۔

امریکی نائب صدر جوبائیڈن آج کل ترکی کے دورے پر ہیں، انہوں نے استنبول کی بلیو مسجد کا دوہ کیا، جو سلطان احمد مسجد کے نام سے مشہور ہے،اس موقع پر ان کی اہلیہ جِل بائیڈن بھی ہمراہ تھیں۔

امریکی نائب صدر آج ترک ہم منصب طیب اردوان اور وزیراعظم احمد داود اگلو سے ملاقات کریں گے، جس میں شام کی صورتحال اور داعش کے خلاف جنگ سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔