امریکا، کیلی فورنیا کے جنگلات میں لگی آگ بجھانے کی کوششیں جاری

California Fire

California Fire

لاس اینجلس (جیوڈیسک) امریکی ریاست کیلیفورنیا کے جنگلات میں لگی آگ کو ہیلی کاپٹر اور طیاروں کے ذریعے کیمیکل اور پانی پھینک کر بجھانے کی کوششیں کی جارہی ہیں۔

کیلیفورنیا کے جنگلات میں لگنے والی آگ 100 ایکڑ تک پھیل گئی ہے،آگ کی لپیٹ میں آکر ایک مکان بھی تباہ ہوگیا۔ چھوٹے طیاروں اور ہیلی کاپٹر کی مدد سے پانی اور کیمیکل پھینک کر آگ بجھانے کی کوشش کی جارہی ہے۔

پولیس نے آزوسا اور گلینڈورا میں لوگوں کو آگ سے خطرہ نہ ہونے کی یقین دہائی کرائی ہے۔