امریکا بیرونی حملے کا مقابلہ کرنے کیلئے خلیجی ممالک کے ساتھ ہے: اوباما

Obama

Obama

واشنگٹن (جیوڈیسک) ریاست میری لینڈ کے پر فضا مقام کیمپ ڈیوڈ میں چھ خلیجی مملک کی تنظیم خلیج تعاون کونسل کے رکن ممالک کے سربراہوں سے ملاقات کے بعد مشترکہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ خطے میں ایران کے بڑھتے ہوئے اثرو رسوخ کا مقابلہ کرنے میں امریکا ہر ممکن مدد کرے گا۔

ملاقات کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے صدر اوباما نے کہا امریکا خلیجی ممالک کے ساتھ دفاعی تعاون بڑھائے گا اور مشترکہ فوجی مشقیں کرے گا۔

انہیں جدید اسلحہ فراہم کرے گا اور امریکی فوج خلیجی افواج کی جدید بنیادوں پر تربیت اور کیپسٹی بلڈنگ کرے گی۔