امریکا دو سو اکتالیسویں یوم آزادی کی تقریبات کا اہتمام

USA Independence Day Celebrations

USA Independence Day Celebrations

واشنگٹن (جیوڈیسک) امریکیوں نے اپنا دو سو اکتالیسواں یوم آزادی بھرپور انداز میں منایا۔

واشنگٹن ڈی سی کے نیشنل مال میں زبردست آتشبازی کا مظاہرہ کیا گیا ۔ واشنگٹن ڈی سی میں نیشنل مال کے اوپن ایریا میں شاندار آتشبازی نے رات میں دن کا سماں بنا دیا۔

سیکڑوں شہری اس شاندار نظارے کو دیکھنے چلے آئے اور موسیقی کی دھنوں پر آسمان پر پھیلی روشنیوں سے محظوظ ہوئے ۔ چار جولائی 1776 کو امریکا نے برطانوی اقتدار سے آزادی حاصل کی تھی۔