امریکا میں اسلام فوبیا سے نمٹنے کیلیے سب اپنا کردار ادا کریں، ہلیری کلنٹن

Hillary Clinton

Hillary Clinton

ہوسٹن (جیوڈیسک) امریکی صدارت کی دوڑمیں ڈیموکریٹک پارٹی کے ٹکٹ کی خواہشمند صدارتی امیدوار اور سابق امریکی وزیر خارجہ ہلیری کلنٹن نے کہاہے کہ اس وقت امریکا بھرمیں موجوداسلام فوبیاسے نمٹنے کیلیے ضروری ہے کہ ہم سب اپنابھرپورکرداراداکریں۔

ہیلری کلنٹن نے پاکستانی نژادامریکی تاجر چیف ایگزیکٹو ریجنلز ہیلتھ سینٹر اور اسٹار کو اسپیکس محمد طاہر جاوید اورانکی اہلیہ روبینہ جاوید کیجانب سے انکی رہائشگاہ پر فنڈ ریزنگ کی تقریب سے خطاب میں کہا کہ امریکا کاآئین ہر کسی کو بلاامتیاز و تفریق رنگ ونسل اور مذہب تمام حقوق فراہم کرتا ہے اوریہی امریکا کی خوبی ہے کہ وہ اپنے دامن میں ہر کسی کو جگہ دیتا ہے۔

امریکا کے لوگ بہت سوچ سمجھ کرووٹ دیں، اس بات کو ذہن میں رکھیں کہ کونسا امیدوار اپنے پروگرام کے ذریعے امریکا کو مزید بہتر اور خوشحال بنانے کا اہل ہے۔