امریکا کی شمال مشرقی ریاستوں میں برفباری؛ نظام زندگی درہم برہم

Snowfall

Snowfall

نیویارک (جیوڈیسک) امریکا کی شمال مشرقی ریاستوں میں برفباری سے زندگی کا نظام درہم برہم ہو گیا جبکہ حکام نے رواں ہفتے بڑے برفانی طوفان کی واننگ جاری کردی مشی گن ، کنٹکی اور میزوری میں شدید برف باری کے باعث ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہو رہی ہے۔ پھسلن کے باعث کئی درجن گاڑیاں حادثے کا شکار ہوئیں۔

امریکی محکمہ موسمیات نے اگلے چند روز کے دوران اوہائیو ، شمالی جارجیا ، شمالی کیرولائنا، ٹینیسی اور کنٹکی میں بڑے برفانی طوفان کی وارننگ جاری کردی ہے۔

دوسری جانب امریکی صدر باراک اوباما کا مشی گن آمد پر برف باری نے استقبال کیا۔ صدر اوباما ڈیٹرائٹ میں آٹو شو میں شرکت کے لیے پہنچنے ہیں۔