امریکا، جنونی شخص کا بم سے حملہ، مسجد کو نقصان، نماز سڑک پرادا کی گئی

USA Masjid Attack

USA Masjid Attack

لاس اینجلس (جیوڈیسک) امریکی ریاست کیلے فورنیا میں مسجد میں ایک شخص فائر بم پھینک کر فرار ہو گیا، واقعے میں جانی نقصان نہیں ہوا۔

امریکی میڈیا کے مطابق ریاست کیلی فورنیا کے علاقے کوچیلا میں واقع مسجد میں ایک شخص نماز جمعہ سے کچھ دیر پہلے آتش گیر مادہ پھینک کر فرار ہو گیا، جس کے بعد مسجد میں آگ بھڑک اٹھی

فائربریگیڈ کے عملے نے 35 منٹ میں آگ پر قابو پالیا، واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، تاہم مسجد کو نقصان پہنچا جس کے بعد نماز جمعہ سڑک کے کنارے ادا کی گئی۔