امریکہ : بارش اور طوفان نے تباہی مچا دی، 31 افراد ہلاک

America Flood

America Flood

واشنگٹن (جیوڈیسک) امریکی ریاستوں ٹیکساس اور اوکلاہوما میں طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی۔

مختلف علاقوں میں 31 افراد ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ متعدد لاپتہ ہیں۔ شہر ہوسٹن میں سڑکیں ندی نالوں کا منظر پیش کر رہی ہیں۔

ہوسٹن میں ایک ہزار سے زائد گاڑیاں سیلابی پانی میں ڈوب گئیں۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ٹیکساس میں مزید چند روز تک طوفان جاری رہے گا۔