امریکا نے صومالیہ میں اپنا سفارتی مشن دوبارہ کھول دیا

USA Diplomatic Mission

USA Diplomatic Mission

واشنگٹن (جیوڈیسک) امریکا نے صومالیہ کے لئے اپنا سفارتی مشن دوبارہ کھول دیا۔ امریکی وزارت خارجہ کے ایک بیان میںکہا گیا کہ یہ سفارتی مشن صومالیہ کے دارالحکومت میں نہیں بلکہ ہمسایہ ملک کینیا میں امریکی سفارتخانے کی عمارت میں اپنی ذمہ داریاں پوری کرے گا۔

بیان کے مطابق امریکی حکام کاروباری اور دوسرے معاملات کو مکمل کرنے کے لئے صومالیہ کے دورے کرتے رہیں گے۔ امریکی حکام کے مطابق حالات بہتر ہوتے ہی موغادیشو میں امریکی سفارت خانہ دوبارہ قائم کر دیا جائے گا۔

واضح رہے کہ امریکا نے صومالیہ میں عدم استحکام پیدا ہونے کے بعد سے اپنا سفارتی مشن 1990ء کی دہائی کے شروع میں واپس بلا لیا تھا۔