امریکا :ٹرمپ کی ریلی سے احتجاج پر سیاہ فام خاتون کونکال دیا گیا

Donald Trump Rally

Donald Trump Rally

نیویارک (جیوڈیسک) امریکا میں صدارتی امیدوار کے ری پبلکن خواہش مند ڈونلڈ ٹرمپ کی ریلی کے دوران احتجاج پر سیاہ فام خاتون کوباہر نکال دیا گیا۔

ریاست کینٹکی کے شہر لوئیزویل Louisville میں ڈونلڈ ٹرمپ ریلی سے خطاب کر رہے تھے کہ اس دوران بعض مظاہرین کی جانب سے احتجاج کیا گیا، جس کے باعث ڈونلڈ ٹرمپ کو کئی بار اپنی تقریر روکنا پڑی۔

شور شرابےکے باعث تقریب بد مزگی کا شکار ہوئی تو ٹرمپ نے خاتون کو باہر نکالنے کا حکم دیا۔ اس دوران مظاہرین اور ریلی کے شرکاء آپس میں گھتم گھتا ہو گئے۔ فوجی وردی میں ملبوس ایک اہلکار اور ریلی کے شرکاء نے دھکے دے کر احتجاج کرنے والی ایک خاتون کو ریلی سے باہر نکال دیا۔