استعمال شدہ گاڑیوں کی درآمد میں 45 فیصد کا اضافہ

Cars

Cars

اسلام آباد (جیوڈیسک) مقامی سطح پر تیار ہونے والی گاڑیوں کی قیمتوں میں اضافے اور ڈلیوری میں تاخیر کے باعث استعمال شدہ درآمدی گاڑیوں کی فروخت میں تیزی سے اضافہ ہو رہاہے، رواں مالی سال پرانی کاروں کی درآمد میں 10ہزار (45فیصد) کا اضافہ ہوا ہے۔

گزشتہ روز جاری کردہ اعلامیے میں کسٹمز اپریزمنٹ ساؤتھ کے فراہم کردہ اعداد وشمار کے مطابق گزشتہ مالی سال کی 22 ہزار کاروں کے مقابلے میں رواں مالی سال اب تک 32 ہزار پرانی کاریں درآمد کی جاچکی ہیں جن کی مالیت 19.4فیصد کے اضافے سے 53.93 ارب روپے رہی، ان پر کسٹم ڈیوٹی کی مد میں 21.126ارب روپے ادا کیے گئے۔

اس دوران پاکستانی مارکیٹ میں درآمدی کاروں کا شیئر 15فیصد ہے۔