راجن پور کی خبریں 21/12/2015

Rapid Youth Wing

Rapid Youth Wing

راجن پور (اسپیشل رپورٹر) ریپڈ یوتھ ونگ کی ایگزیکٹو باڈی اپنی مدد آپ کے تحت یکم جنوری سے بہبودفنڈ کا باقاعدہ آغاز کر رہی ہے جس کے زریعے بے روزگاروں کو روزگار ،یتیم بچیوں کو جہیز فنڈ ،بیوائوں اور بے سہاروں کی مالی معاونت جبکہ لاوارث اور انتہائی غریب فوتشدگان کے کفن دفن کا انتظام کریں گے۔ان خیالات کا اظہار ریپڈ یونائٹڈ یوتھ ونگ چئیر مین اے ڈی عامر تھہیم نے یوتھ ونگ کے اجلاس کے دوران کیا ۔انہوں نے بتایا کہ ریپڈ یوتھ ونگ 2010 ء سے ہی فلاح ِ انسانیت کے جذبے سے سرشار ہو کر ریکارڈ کام کرائے اپنے ملکی و غیر ملکی دوستوں اور این جی اوز کے زریعے بھر پور مدد کی ہے ۔اور انشاء اللہ یہ جذبہ حب الوطنی کے لے کر ہم آئندہ بھی بھر پور کردار ادا کرتے رہیں گے۔انہوں نے بتایا کہ یوتھ ونگ ہمیشہ عوام کی فلاح و بہبود کا مشن لے کربلدیاتی الیکشن کے میدان میں اتری ہے جسے عوام کی بے حد پزیرائی حاصل ہوئی ،اور ہم ان تمام سپورٹروں کے شکر گزار ہیں جنہوں نے ہمیں عزت سے نوازا ۔انہوں نے کہا کہ ہماری یوتھ ونگ کا مقصد صرف اور صرف آخرت کی بھلائی ہے اور ہم اسی جذبے کو لیکر اپنے ایگزیکٹو ممبران پر مشتمل ایک کمیٹی بنا رہے ہیں جو بہبود فنڈ میں حسب ِ توفیق حصہ ملائیں گے جس کے زریعے بے روزگار نوجوانوں کو روزگار فراہم کیا جائے گا جبکہ بیوائیوں کی مالی معاونت،یتیم بچیوں کو جہیز ،غرباء مساکین کی مالی معاونت اور غریب فوت شدگان کے کفن دفن میں مدد فراہم کریں گے۔اس موقع پر یوتھ ونگ یونٹ کوٹلہ حسین ،یوتھ ونگ بستی میانی ،وسیم آباداور اقبال آباد کے کارکنان شریک تھے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
راجن پور (اسپیشل رپورٹر) اضافی بِل چارج کی درستگی کے لئے آنیوالے صارف پرمیٹر ریڈرکا بہیمانہ تشدد ہاتھ پائوں توڑ ڈالے۔ صارف ہسپتال منتقل واپڈا اہلکار کے خلاف کاروائی کی جائے صارفین کا مطالبہ۔
تفصیل کے مطابق راجن پور کے رہائشی اشفاق احمدنے الزام عائد کرتے ہوئے بتایا کہ میٹر ریڈر عبدالسمیع مبینہ طور پر اسے پچھلے کئی ماہ سے پریشان کر رہاتھا اورہرماہ نذرانہ دینے پر دبائو ڈالتا رہا ہے اس کے انکار کرنے پراشفاق احمد کے گھریلوالیکٹرک میٹرپراضافی یونٹ چارج کردئے ،جس کی شکایت لے کر جب وہ ایکسئین واپڈا کے پاس گیا اور بل کی درستگی کر ارہا تھا تو اسی دوران عبدالسمیع اور اسکا بیٹا اور چند نامعلوم افراد نے ڈنڈوں اور سوٹوں سے پے درپے وار کر کے ہاتھ پائوں توڑ ڈالے ،جس پر ایکسئین نے ٹیلی فون کر کے فوری طور پر پولیس بلالی جنہوں نے اسے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال راجن پور داخل کرادیاجبکہ میٹر ریڈر کو فوری طور پر معطل کردیا۔اشفاق احمد کی ایم ایل سی بھی سٹی تھانہ پہنچ گئی مگر پولیس میٹر ریڈر کے خلاف کاروائی کرنے سے گریزاں ہے جس پر انہوں نے واپڈاکے میٹر ریڈر کی طرف سے ہونے والی زیادتی کے خلاف متعلقہ حکام سے کاروائی کا مطالبہ کر دیا۔