پیر محمد عثمان افضل قادری قافلہ کے ہمراہ حرمین شریفین کی حاضری کے لئے روانہ ہوگئے

Gujrat Mehfil

Gujrat Mehfil

گجرات : پیر محمد عثمان افضل قادری ذیب سجادہ نیک آباد (مراڑیاں شریف) قافلہ کے ہمراہ حرمین شریفین کی حاضری کے لئے روانہ ہوگئے۔ جہاں وہ بیت اللہ شریف کی زیارت اور عمرہ کی سعادت حاصل کریں گے اور بارہ رسالت ۖ میں مدینہ منورہ حاضری دیں گے۔ جہاں وہ ملک وملت اور خصوصا وطن عزیز پاکستان کی سلامتی و استحکام اور احباب وساتھیوں کیلئے دعائیں کریں گے۔

اس موقع پر وہ عرب کے علماء سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔ انہوں نے اپنی گفتگو میں کہا کہ حرمین شریفین کی حاضری انتہائی سعادت کی بات ہے اللہ کریم تمام مسلمانوں کو یہ سعادت عطا فرمائیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ جو لمحات حرمین شریفین میں گزر جاتے ہیں وہ سرمایہ حیات اور جسم وروح کیلئے راحت بخش ہوتے ہیں۔

انہوں نے دعا کہ اللہ کریم ہمیں با ادب اور مقبول حاضری کی توفیق عطا فرمائیں۔ انہوں نے کہا کہ اللہ کریم کے ہاں روضہ رسولۖ کی حاضری بہت پسندیدہ ہے اسی لئے ستر ہزار فرشتے دن کو اور ستر ہزار فرشتے رات کو بارگاہ رسالت میں حاضر ہوتے ہیں۔