پیر محمد عثمان افضل قادری کی زیر قیادت عظیم الشان محفل پاک کا انعقاد ہوا

گجرات (قیصر قادری) صاحبزادہ پیر محمد عثمان افضل قادری ذیب سجادہ نیک آباد (مراڑیاں شریف) کی زیر قیادت محلہ فیروز آباد میں عظیم الشان روحانی و جدانی محفل پاک کا انعقاد ہوا جس میں ہزاروں غلامان رسول نے شریک ہو کر محبت رسولۖ کا اظہار کیا۔

محفل پاک کا اہتمام بزم ذکر حبیبۖ نے کیا تھا جبکہ تلاوت قرآن پاک کی سعادت قاری حبیب اللہ چشتی نے حاصل کی۔ اس موقع پر ملک کے معروف ثناخوان رسول قاری شاہد محمود، احمد رضا قادری، محمد علی سجن ودیگر نے گل ہائے عقیدت بحضور سرور کونینۖ پیش کئے۔ اس موقع پر علامہ صاحبزادہ غلام بشیر نقشبندی، الحاج افتخار احمد رضوی ودیگر نے زبردست گفتگو کرکے حاضرین کے ایمانوں کو تازہ کیا۔

اس موقع پر علماء کرام مشائخ عظام اور دیگر طبقہ ہائے فکر سے تعلق رکھنے والے ہزاروں غلامان رسول نے شریک ہو کر روحانی فیوض وبرکات حاصل کئے۔

صاحبزاہ پیر محمد عثمان افضل قادری نے محفل کی انتظامیہ کمیٹی منور حسین، ٹھیکدار شوکت، تصور حسین زرگر، حاجی شبیر مغل، ملک عبد الرؤف، حمید اللہ بٹ ودیگر اراکین کو زبردست انتظام کرنے پر خراج تحسین پیش کیا اور ان کی اس شاندار کاوش کو زبردست سراہا اور کہا کہ ایسی محافل ایمان اور روح کی تازگی کا سبب ہوتی ہیں۔

Usman Afzal Qadri, Mehfil Gujarat

Usman Afzal Qadri, Mehfil Gujarat

Usman Afzal Qadri, Mehfil Gujarat

Usman Afzal Qadri, Mehfil Gujarat

Pir Afzal Qadri

Pir Afzal Qadri