استاد امانت علی خان کی 43ویں برسی آج منائی جائے گی

Ustad Amanat Ali Khan

Ustad Amanat Ali Khan

لاہور (جیوڈیسک) پٹیالہ گھرانے کے معروف کلاسیکل اور غزل گائیک استاد امانت علی خان کی 43ویں برسی آج منائی جائے گی۔

استاد امانت علی خان تقسیم کے بعد پاکستان آئے اور لاہور میں ریڈیو پاکستان سے اپنے فنی سفر کا آغاز کیا۔ انہوں نے 1956 کی جنگ میں ترانے بھی گائے۔

ان کے مشہور ترانوں اورغزلوں میں اے وطن پیارے وطن، انشا جی اٹھو، ہونٹوں پہ کبھی انکے اور دیگر شامل ہیں۔ شاندار خدمات پر انہیں حکومت پاکستان کی جانب سے پرائیڈ آف پرفارمنس سے بھی نوازا گیا۔