یوٹیلیٹی بناسپتی، مضرِ صحت، بد ذائقہ، چربی ملا گھی سے تیار کیا گیا کھانا کھانے والے شخص کی طبیعت خراب

Utility Banaspati

Utility Banaspati

کمالیہ (نمائندہ خصوصی) ڈاکٹر غلام مرتضی یوٹیلیٹی بناسپتی (گھی )زکریا انٹر پرائزز (پرائیویٹ) لمیٹڈ۔مظفر گڑھ، کا تیار کردہ جو کہ کمالیہ کے ہریوٹیلیٹی سٹور پر دستیاب ہے۔اور پروڈِکٹ آف یوٹیلیٹی سٹور کارپوریشن ،منسٹری آف انڈسٹریز، گورنمنٹ آف پاکستان ،ہونے کے باوجود مُضرِ صحت،بد ذائقہ،چربی مِلاگھی ہے۔

یوٹیلیٹی بناسپتی سے تیار کیا گیا کھاناکھانے والے شخص کو الٹیاں آنے لگیں۔کئی افراد نے چربی کا ذائقہ محسوس کیا۔خصوصاًکھانا ٹھنڈا ہونے پر اس کا ذائقہ چربی مِلا آسانی سے پہچانا جا سکتا ہے۔

متاثرہ افراد نے محکمہ صحت سے اس کانوٹس لینے اور اس یوٹیلیٹی بناسپتی (Utility Banaspati) کوغیر میعاری اورمُضرِ صحت،بد ذائقہ،چربی مِلا ہونے کی وجہ اس پر پابندی لگائی جانے کا مطالبہ کیا ہے۔

یوٹیلیٹی بناسپتی(گھی ) کے تیار کردہ زکریا انٹر پرائزز (پرائیویٹ) لمیٹڈ۔مظفر گڑھ،کی فیکٹری کے مالکان کو قرارواقعی سزاء دی جانے کا بھی مطالبہ کیا۔

کمالیہ سے ( نمائندہ خصوصی۔ ڈاکٹر غلام مرتضیٰ ) QSM / 102447 – 16