یوٹیلٹی سٹورز پر گھی کی قیمت میں 5 روپے اضافہ

Utility Store

Utility Store

لاہور (جیوڈیسک) یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن برانڈ کے گھی کی قیمت میں پانچ روپے فی کلو اضافہ کر دیا گیا۔

یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن کی جانب سے اپنے سٹورز پر فروخت کئے جانے والے گھی کی قیمت 110روپے فی کلو سے بڑھا کر 115 روپے فی کلو کر دی گئی ہے جس پر فوری عملدرآمد شروع کر دیا گیا ہے۔

یوٹیلٹی سٹورز حکام کے مطابق یوٹیلٹی سٹورز گھی کی قیمت اب بھی عام مارکیٹ میں دستیاب دیگر برانڈز کے مقابلے میں کم ہے اور حکومت کی جانب سے سبسڈی کم کرنے کی پالیسی کی وجہ سے گھی کی قیمت میں اضافہ کیا گیا ہے۔