اترپردیش حکومت کو سلمان خان کو شوٹنگ کی اجازت دینا مہنا پڑ گیا

Salman Khan

Salman Khan

ممبئی (جیوڈیسک) بھارتی ریاست اتر پردیش کی حکومت کو بالی ووڈ کے دبنگ سپر اسٹار سلمان خان کو فلم کی شوٹنگ کی اجازت دینا مہنگا پڑگیا۔

بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان کا شمار فلم نگری کے صف اول کے اداکاروں میں ہوتا ہے جن کے مداحوں کی تعداد کروڑوں میں ہے جب کہ دبنگ خان کی فلموں کو شائقین کی جانب سے بے حد سراہا جاتا ہے یہی وجہ ہے ان کے مداح ان کی ایک جھلک دیکھنے کے لیے بے تاب رہتے ہیں اسی لیے بھارتی ریاست اترپردیش کی حکومت کو دبنگ خان کو فلم کی شوٹنگ اجازت دینا مہنگا پڑگیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سلمان خان اپنی نئی آنے والی فلم ’’سلطان‘‘ کی شوٹنگ کے لیے بھارتی ریاست اتر پردیش میں موجود ہیں جہاں مظفرنگر کے گاؤں میں فلم کے سیٹ پر دبنگ خان کو دیکھنے کے لیے ان کے مداحوں کا سیلاب امڈ آیا جس پر ریاستی حکومت نے سلو میاں کے سیٹ کی سیکورٹی میں اضافہ کردیا ہے جس کے بعد اب ایک ہزار سے زائد پولیس اہلکار اداکار سلمان خان اور فلمی سیٹ کی سیکورٹی پر مامور ہیں۔

واضح رہے کہ سلمان خان کی فلم ’’سلطان‘‘ رواں سال عید الفطر کے موقع پر ریلیز کی جائے گی جس میں وہ ایک ریسلر کے روپ میں نظر آئیں گے۔