قیادت کیلئے کوئی ویکنسی خالی نہیں: فاروق ستار

Farooq Sattar

Farooq Sattar

کراچی (جیوڈیسک) متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار کا کہنا ہے کہ ہمارا کسی سے اتحاد ہو رہا ہے نہ انضمام،قیادت کے لیے کوئی ویکنسی خالی نہیں، کسی قائد کی تلاش نہیں۔

ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ جو کچھ کہا جا رہا ہے سب افواہیں ہیں، دبئی میں کسی سے ملاقات نہیں ہوئی نہ کسی نے خواہش ظاہر کی۔

انہوں نے کہا کہ ایسا پیکیج ڈرائنگ روم میں بیٹھ کر تیار کیا جا سکتا ہے، ہم پر کوئی دباؤ نہیں ہے، ایم کیو ایم کو حلوہ سمجھ کر کھانے نہیں دیں گے۔

فاروق ستار کا کہنا ہے کہ ہر قانون پسند شہری کے لیے ایم کیو ایم کے دروازے کھلے ہیں، مائنس ون کے فارمولے کا بیڑا لوگوں نے اپنے طور پر اٹھایا،ایم کیو ایم کو بچانے کے لیے 23 اگست کو قربانی دی۔

انہوں نے عشرت العباد کی ایم کیو ایم پاکستان میں ممکنہ شمولیت کے سوال پر فاروق ستار کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ علم نہیں تھاکہ عشرت العباد دبئی آرہے ہیں۔