عزیر بلوچ سے رابطے، 7 ایس ایچ اوز، 1 کانسٹیبل کو کام سے روک دیا گیا

Uzair Baloch

Uzair Baloch

کراچی (جیوڈیسک) گینگ وار کے سرغنہ عزیر بلوچ سے پولیس افسران و اہلکاروں کے رابطوں کے انکشاف پر پولیس کے 7 ایس ایچ اوز اور ایک کانسٹیبل کے خلاف کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ڈی آئی جی ساؤتھ نے 7 ایس ایچ اوز کے بیانات قلمبند کر لئے ہیں۔ تھانہ شاہ فیصل کالونی کے ایس ایچ او بابر حمید کو عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے۔ انسپکٹر حاجی ثناء للہ کو تھانے کا چارج لینے سے روک دیا گیا ہے۔

ہیڈ کوارٹرز میں تعینات مزید 5 پولیس افسران کو بھی کام سے روک دیا گیا ہے۔ پولیس کے اعلیٰ افسران نے گینگ وار کے سرغنہ سے رابطوں پر محکمہ جاتی کارروائی کی سفارش بھی کر دی ہے۔

عزیر بلوچ نے جے آئی ٹی میں 7 ایس ایچ اوز اور ایک پولیس کانسٹیبل سے رابطوں کا انکشاف کیا تھا۔