عزیر بلوچ جے آئی ٹی رپورٹ، پیپلز پارٹی کی دو اہم شخصیات کے نام سامنے آ گئے

Uzair Baloch

Uzair Baloch

کراچی (جیوڈیسک) لیاری گینگ وار کے سربراہ عزیر بلوچ کی جے آئی ٹی مکمل ہو گئی۔ جے آئی ٹی کی تفتیش میں پیپلز پارٹی کی دو اہم شخصیات کے نام بھی سامنے آ گئے۔

نام حذف کرانے کیلئے وزارت داخلہ سندھ اور سیکورٹی ادارے میں تنازع پیدا ہو گیا ہے۔ سندھ حکومت نے حتمی رپورٹ پر دستخط کیلئے دونوں نام حذف کرنے کی شرط رکھ دی۔

مولا بخش چانڈیو نے جے آئی ٹی کی رپورٹ سے لاعلمی کا اظہار کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ چھتری کے نیچے آنے والوں کے گناہ معاف کیے جا رہے ہیں۔ معلوم ہوا ہے کہ جے آئی ٹی میں سامنے آنے والے ناموں میں ایک خاتون رہنما بھی شامل ہیں۔